fbpx

عمرہ کے  لئے اصول و  ضوابط 
( آغازیکم نومبر ۲۰۲۰۔ ۲۰۲۱)

کرونا کی وبا کے پیش ِ نظر عمرہ پر لگنے والی پابندی نومبر میں ہٹائی جائے گی مگر اس بار عمرہ ادا کرنے کے لئے سخت اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ ان کے تحت مخصوص تعداد کو عمرہ کی اجازت ہو گی ۔ آغاز میں یہ تعداد ۲۵۰۰۰ ہو گی جو بتدریج بڑھائی جائے گی۔ ماضی میں حج جیسے عظیم ارکان کی ادائیگی کے انتظامات کو سعودی حکومت نے ہمیشہ بہترین انداز میں کامیاب بنایا ہے لہٰذا یہ کام اس حکومت کے لئے نسبتا آسان ہو گا۔

یکم نومبر سے کون عمرہ کے لئےجاسکتا ہے؟

۱۸ سال سے ۵۰ سال کی عمر کے افراد کو یہ سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔کم عمر اور ضعیف العمر افراد کو عمرہ کی اجازت نہیں ہو گی۔

پی سی آر ٹیسٹ:

سعودی عرب میں لینڈنگ سے قبل آپ کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا ۔ جو زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل جاری کیا گیا ہو۔

قرنطینہ ہونا ضروری ہے:

آپ اپنے ہوٹل میں تین دن کی مدت کے لئے قرنطینہ ہوں گے ۔ ہوائی اڈے سے اپنے ہوٹل اور پھر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے آپ کی آمدورفت بھی پہلے سے ہی طے شدہ ہو گی۔

گروپ سائز:

عمرہ کے لئے آنے والا ہر گروپ زیادہ سے زیادہ ۲۵ سے ۵۰ افراد پر مشتمل ہو گا۔

تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی ممکن نہیں ہو گی:

درخواست آن لائن جمع کروانے کے بعد اس بات کو یہ یقینی بنایا جائے کہ ہر چیز درست ہے ۔آپ مختصر نوٹس میں عمرہ پیکیج کے لئے اپنی بکنگ کو منسوخ یا تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔

مسجد النبی ﷺ اور مسجد الحرام کے لئے بکنگ:

مسجد النبی ﷺ اور مسجد الحرام میں داخلے کے لئے مختص ایپ کے ذریعے بکنگ کروانا ہو گی ۔ یہ کا م آپ کا ایجنٹ آ پ کے لئے انجام دے گا۔ اور یہ ایک ضروری امر ہو گا۔

کیا آپ اپنے طور پر عمرہ کے لیئے جاسکتے ہیں؟

فی الحال ، آپ اپنے طور پر عمرہ پر نہیں جاسکتے ، آپ کو اپنے ملک میں کسی منظور شدہ ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروانی ہوگی جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام اصول اور دستاویزات حکمت عملی کے مطابق ہیں۔اور یوں اخراجات بھی معمول سے بڑھ کر ہوں گے۔

سیاحتی ویزا سعودی عرب کے لئے نہیں کھلا ہے:

ان دنوں سعودی عرب میں سیاحتی ویزا پر پابندی رہے گی البتہ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا کہ آیا جنوری میں ان ویزا جات پر پابندی ہٹائی جائے گی یا نہیں۔

فی الحال ، ایسا لگتا ہے کہ کسی بھی ملک پر پابندی عائد نہیں ہے ، لیکن یقینا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ تمام منصوبے عارضی ہیں۔ حالات بہت غیرمتوقع ہیں۔ ممکن ہے عمرہ زائرین کو حالات کے مطابق اپنی بکنگ تبدیل کروانا پڑے۔ دعا ہے کہ ۲۰۲۰۔ ۲۰۲۱ میں عمرہ کی سعادت پانے والوں کے لئے ربِ کریم آسانیاں پیدا فرمائے۔

Tagged With:

5 thoughts on “عمرہ 2020 پالیسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *