fbpx
Travelogistani

کیونکہ سفر سے ہے ارتقاء

دریائے بینٹوٹہ پر دریائی سفاری

میرے بچپن میں ہی مجھے سفر کی مکھی نے اچھے سے ڈنک مار دیا تھا۔ بچپن میں یہاں اسکول کی تعطیلات ہوئیں نہیں اور وہاں میرے والدین ہم بہن بھائیوں کو کہیں نا کہیں گھومانے کے لیئے لے گئے۔ بچپن سے ہی میں نے اس چشم کُشا تجربے سے لطف اٹھایا ہے۔

پتئیا کے سمندر کی گہرائی ناپتے ہوئے

اگرچہ میں پاکستانی ہوں اور پاکستان کی محبت میرے خون کے ہر قطرے میں رچی بسی ہوئی ہے پر پھر بھی جو تجربہ مجھے بیرون ممالک سفر کے دوران میسر آتا ہے وہ مجھے گھر میں نہیں ملتا۔سب سے بڑی بات، جو دنیا گھومنے سے مجھ سے روشناس ہوئی وہ یہ کے میں اپنی کوتاہیوں کا آمنا سامنا کرلیتا ہوں اور نا صرف یہ بلکہ لوگوں سے ان کو دور کرنے کا طریقہ بھی پتا کرتا ہوں۔ میں نے اپنے ارد گرد لوگوں کو اکثر یہ کہتے سنا ہے کے ریٹائر ہونے کے بعد بچوں یا عزیزوں سے ملنے جائیں گے، بھئی واہ  آدم سے آدم زاد ہوئے، اور خلوت میں بھی زاد ہی رہے،  مجھے ان پر ترس بھی آتا ہے اور ہنسی بھی کے ان سب نے ساری زندگی میں کیا کچھ کمانے پر صرف کردی مگر اپنی زندگی نا جی سکے۔ کچھ اصول میرے والد نے مجھے بچپن ہی میں سکھا دیئے تھے، شاید کافی سارے لوگ مجھے سے اتفاق نا کریں، مگر پھر بھی، میں تحریر کیئے دیتا ہوں، سب سے پہلا اصول، کوئی ساتھ ہو یا نا ہو، خود اعتمادی ساتھ ہونی چاہیئے، کہیں بھی جاؤ، رشتے داروں کے گھر نا ٹہرو، نہیں تو پابند اور محتاج ہو کر رہ جاؤ گے، اور چاہے دودھ پی کر گزارا کرلو، لیکن ہمیشہ حلال ہی کھانا خواہ کھانا کتنا ہی لذیذ کیوں نا دکھ رہا ہو۔  ایک بات اور مشاہدے میں جو آئی میرے وہ یہ کے کچھ لوگ گھومنا تو چاہتے ہیں پر یا تو اپنے پر اعتماد نہیں کرپاتے یا تجربے کرنے کا خوف رکھتے ہیں، وجہ چاہے کوئی بھی ہو وہ گھومنے سے کاثر رہ جاتے ہیں۔

ٹیمپلرز پارک

 ہر انسان کے پاس سفر کرنے کی اپنی وجوہات ہوتی ہیں۔ وجہ خیر کوئی بھی ہو، سفر جب بھی کریں اپنے آپ کو کبھی بھی اجنبی محسوس نا کریں تب ہی آپ ایک سیاہ ہونے کا سہی معنوں میں لطف اٹھا سکتے ہیں۔ میں تاریخ ، شخصیات اور ثقافت پر غور کرتا ہوں اور کیونکہ اس سے مجھے میں ایک مثبت  تبدیلی آتی ہے، دنیا دیکھنا ، لوگوں سے ملنا اور خود مختار ہونا چاہتا ہوں۔ اپنی طویل سی زندگی میں تھوڑی سی دنیا دیکھی، بہت سی یادیں اور تجربات حاصل کیئے اور اب سوچتا ہوں کے ان سب باتوں کو آپ سب کے ساتھ بانٹا جائے،  کیوں کے علم، خوشیاں اور تجربات بانٹنے سے بڑھتے ہیں۔

سفرنامہ – میرا ورثہ ، پاکستانی ، اور میرے شوق، سفر کا ایک مرکب ہے میرا یہ بلاگ، آیئے، جڑ جایئے میرے ساتھ، اور جانیئے دنیا کو میری نظر، میرے زاویئے سے۔

کاگیان ڈی اوورو کے میئر، عزت ماب آسکر ڈی مورینو کے ساتھ
Tagged With:

2 thoughts on “ٹریولوگستانی

  1. خوب لکھا آپ نے پیارے دوست، الفاظ کی روانی نے جہاں متاثر کیا، وہاں آپ کے والد محترم کے سکھائے اصول بھی پلے باندھ لیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *