fbpx
جادائے جستجو
السلام علیکم دوستوں
 
 

امید کرتا ہوں کے آپ خیریت سے ہونگے اور اللہ ہمیشہ آپ پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے، آپ کا خیر مقدم ہے میری اس بزم میں، وہ کیا کہتے ہیں نا کے
 
 

زہے نصیب برسرراہ بھی نا مل سکے کبھی میرا جادائے جستجو وہی جو تیرا راہ گزر بھی ہے

 
میں بہت عرصے سے سوچ رہا تھا کے قلم کی طاقت آزماوں، قلم تو ملا نہیں laptop  اور keyboard  میسرآگیا اور سوچا کے چلو اس کو ہی آزما لیا جائے، گھومنا پھرنا کس کو نہیں پسند ہوتا، مجھے بھی بہت ہے، بلکہ مجھے تو اس قدر جنون ہے کے ایک تعطیل ختم نہیں ہوتی کے مجھے اس کے اثر سے نکلنے کے لیئے دوسری چھٹی ستانے لگتی ہے، پر یہ ظالم سماج اور میرا  boss  جو برقی چٹھی کے ذریعے میری چھٹی ختم نہیں تو نوکری ختم کا عندیہ بند لفظوں میں دے دیتے ہیں۔ لمبی بات مختصر، اگر گھومنا پھرنا کوئی کام ہوتا تو میں اس امر کا خلیفہ ہوتا!
 
 
ان اوراق پر میں اپنی سفر سے وابسطہ یاداشتیں تحریر کروں گا جو امید کرتا ہوں کے آپ سب کو پسند آئیں گی پر مضمون یہیں پر مقید نہیں ہونگے، آپ کو کبھی کبھار مشورے بھی ملیں گے کیونکہ مشورہ مفت ہوتا ہے اور کبھی کبھار حالات حاظرہ پر تبصرے تو کہانیاں اور دل کی باتیں بھی۔ اگر کوئی املہ یا قوائد اردو دائرۃ المعارف میں کوئی غلطی ہو جائے تو میں معزرت کا خواہ ہوں اور متمنی کے آپ میری اصلاح فرمائیں گے۔
 
 
تو آپ کے ساتھ اور محبت میں آغاز کرتے ہیں ایک نئے سلسلے کا جو میری سفری یاداشتوں سے منصوب ہے، ساتھ میں کبھی کبھار اور موضوعات کا تڑکہ بھی لگتا رہے گا اس محفل میں۔
 
آپ سب کے ساتھ، تعاون اور محبت کا طلبگار
 
آپ کا بھائی
 
 
عثمان
 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *